یوکرائن؛ حفظ قرآن مجید کے شاندار مقابلے

IQNA

یوکرائن؛ حفظ قرآن مجید کے شاندار مقابلے

7:49 - January 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502213
بین الاقوامی گروپ: یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں (الرائد) فلاحی مرکز کےتعاون سے حفظ مقابلوں میں پچپن حفاظ کرام شریک تھے

یوکرائن؛ حفظ قرآن مجید کے شاندار مقابلے


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hqmi.org.sa» کے مطابق عالمی انجمن حفظ قرآن اور یوکرائن کے (الرائد) فلاحی مرکز کے تعاون سے حفظ مقابلہ کیف میں منعقد کیا گیا جسمیں پچاس سے زاید طلبا اور طالبات شریک تھیں ۔


مقابلوں میں حفظ مکمل قرآن مجید، پندرہ ، دس، پانچ اور دو پاروں کا مقابلہ شامل تھا جبکہ تین ماہر قرآن مجید ججز کے فرائض انجام دیں رہے تھے۔


یوکرائن میں مسلم امور کے مفتی«شیخ سعید اسماعیل‌اوف»، (الرائد) فلاحی مرکز کے سربراہ «باسل مرعی»، اور دیگر مختلف اسلامی اورعلمی مراکز کے نمایندے اختتامی تقریب میں شریک تھے ۔


مقررین نے اختتامی تقریب میں مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے حفظ قرآن اور تجوید میں جوانوں کی حوصلہ افزائی کو ضروری قرار دیا۔

3557913

نظرات بینندگان
captcha