برما؛ مسلمانوں سے زبردستی ٹیکس طلب

IQNA

برما؛ مسلمانوں سے زبردستی ٹیکس طلب

8:01 - January 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3502223
بین الاقوامی گروپ: شہر «منگدو» میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ اگر شہر میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹیکس یا جزیہ دینا پڑے گا !

برما؛ مسلمانوں سے زبردستی ٹیکس طلب


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی آراکان کے مطابق جہاں دنیا دباو بڑھا رہی ہے کہ میانمار میں روہنگی مسلمانوں پر ظلم بند کیا جایے وہی توقعات کے برعکس سامونا سٹی کے مئیر نے راکھین صوبے کے شہر «منگدو» میں مسلمانوں سے جزیہ طلب کیا ہے

سٹی مئیر نے روہنگی مسلمانوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹیکس یا بھتہ نہ دینے کی صورت میں فورسز کو انکے خلاف کارروائی کا حکم صادر کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق «منگدو» شہر کے علاقے «ناشافورو» میں کیی مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے مارے گیے اور مکینوں پر تشدد کیا گیا۔


میانمار میں مسلمانوں کی گرفتاری، گھروں کے جلانے کے واقعات اور خواتین کی بیحرمتی کے واقعات عام ہیں اور راکھین صوبے میں متعدد مسلم نشین گاوں تباہ کیے جاچکے ہیں ۔

شهر «منگدو» میں نو پولیس کے قتل کے الزام میں مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کیا جارہا ہے اور اب تک ہزاروں لوگ جان بچانے کے لیے دیگر ممالک میں ہجرت اور فورسز کے تشدد میں سینکڑوں لوگ قتل یا زخمی ہوچکے ہیں

3558540

نظرات بینندگان
captcha