خود فریبی یا عوام فریبی: دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حکومتی ڈھونگ

IQNA

خود فریبی یا عوام فریبی: دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حکومتی ڈھونگ

12:48 - January 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3502233
بین الاقوامی گروپ: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری نامکمل جنگ کو بند کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ خبردار کررہا ہوں یہ جنگ ادھوری چھوڑی گئی تو دہشت گردی کا اژدھا پلٹ کر حملہ آور ہو گا

ایکنا نیوز- شفقنا- زمینی حقائق یہ ہیں کہ رواں سال 2016 ءمیں دہشت گردی کے لگ بھگ 134 واقعات میں 900سے زائد شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 2015 ءمیں 12 سو سے زائد شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ ہر سال ایک ہزار شہریوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں اموات کون سی کامیابی اور کارکردگی ہے؟

 

 

عوامی تحریک کے رہنما سے صرف ایک بات پر اختلاف ہو سکتا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف نامکمل جنگ کو بند کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے مگر سوال تو یہ ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کر ہی کب رہی تھی؟؟؟

 

یہ امر درست ہےکہ حکومتی رکاوٹوں کے باوجود بہرحال فوجی عدالتوں نے دہشت گردوں کو سزائیں دیں اب فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہورہی ہے تو ساتھ ہی حکومت نے پس پردہ رہ کر ان عدالتوں کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے اور اپنے دیرینہ حلیفوں اور ترجمانوں کو منفی پراپیگنڈا کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

 

 

اگر حکومت دہشت گردی کے‌خلاف جنگ میں سنجیدہ ہوتی تو کوئٹہ اور سہراب گوٹھ جیسے واقعات ہی نہ ہوتے بلکہ کوئٹہ سانحے میں جسٹس فائز عیسی کی رپورٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت یہ جنگ لڑنے کے لیے سنجیدہ ہی نہیں۔

نظرات بینندگان
captcha