
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «dar-alquran.org» کے مطابق نواں قومی قرآنی مقابلہ ادارہ اوقاف کے تعاون سے حفظ اور حسن قرآت کے شعبوں میں منعقد کیا جارہا ہے
آستانہ حسینی کے قرآنی انجمنوں کے سربراہ «علی الخفاجی» کا کہنا ہے: ان مقابلوں میں عراق کے ہر صوبے سے ایک قاری کا انتخاب کیا جائے گا.
انکا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں تمام صوبوں سے کامیاب قرآء کا انتخاب ہوچکا ہے اور اب اس حوالے سے اگلا مرحلہ آستانہ حسینی اور آستانہ حضرت حضرت عباس(ع) کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا ۔
علی الخفاجی نے مزید کہا کہ صوبہ کربلا سے «یوسف صاحب الفتلاوی» حسن قرآت اور «حسام حمید» حفظ کے لیے نامزد ہوچکا ہے جو فاینل مقابلوں میں صوبہ کربلا کی نمایندگی کریں گے۔
کمیٹی کے مطابق مقابلوں کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔