پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں '6 تکفیری دہشت گرد' ہلاک

IQNA

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں '6 تکفیری دہشت گرد' ہلاک

12:42 - January 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502257
بین الاقوامی گروپ: صوبہ پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا تھا۔

جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق پنجاب پولیس کے محکمہ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تکفیری  تنظیم لشکر جھنگوی اور طالبان سے بتایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث دو گرفتار ملزمان کی نشاندہی اور قیدیوں کو چھڑانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد گلشن اقبال پارک بم دھماکے میں بھی ملوث تھے۔

نظرات بینندگان
captcha