ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا تھا۔
جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔
ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق پنجاب پولیس کے محکمہ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تکفیری تنظیم لشکر جھنگوی اور طالبان سے بتایا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث دو گرفتار ملزمان کی نشاندہی اور قیدیوں کو چھڑانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد گلشن اقبال پارک بم دھماکے میں بھی ملوث تھے۔