
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «news۲۴» کے مطابق مسجد کے اندر سور کا سر اور خون گرانے کا واقعہ گذشتہ روز صبح سویرے پیش آیا ۔
اجمتاعی امور کے ماہر «قالب جانکر» کا کہنا ہے : افسوسناک واقعہ ہے اور جب پولیس کو اطلاع دی گیی تو انہوں نے ملزموں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس اندراج کرنے سے انکار کیا۔
جنوبی افریقہ میں مسلم کونسل کے سربراہ «مولانا اے کے علی» نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ایسا اقدام مذاہب کی توہین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مسلم کونسل واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور ہم تمام مذاہب کے احترام کی دعوت دیتے ہیں ۔
علی نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ ملکی قوانین پر کاربند رہتے ہوئے ان مسائل کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں اور حکومتی ادارے بھی ان مشکلات کو حل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔