
ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق جرمن نائب صدر«زیگمار گابریل» نے اشپیگل میگزین سے گفتگو میں جرمنی میں دہشت گردی کے واقعات اور سلفیوں میں رابطے کا ذکر کرتے ہوئے کہا : سلفی مساجد کو فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت ہے اور تمام سلفی مبلغین اور ایمہ مسجد کو اس ملک سے نکالا جائے ۔
گابریل نے مزید کہا: اس حوالے سے کویی نرمی نہیں برتی جائے گی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ کو ایک ثقافتی جنگ میں تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔
جرمنی سمیت بعض یورپی ممالک میں وہابیت اور سلفی افکار سعودی عرب اور چند دیگر عربی ممالک کے فنڈ اور حمایت سے پھیلائے جارہے ہیں ۔
۱۹ دسامبر ۲۰۱۶ کو جرمنی میں ایک ٹرک کو عوام کی ہجوم پر چڑھایا گیا جسمیں بارہ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر شدید زخمی ہوگیے تھے ، قاتل کو بعد میں اٹلی میں ایک کارروائی میں مارا گیا ۔
کہا جاتا ہے کہ اس قاتل کا دوستانہ تعلق ایک سلفی مبلغ ابو والا که سے تھا جو گذشتہ سال داعش کے لیے کام کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ۔