میانمار؛ ایک ہفتے میں بیس ہزار سے زائد مسلمان فرار

IQNA

میانمار؛ ایک ہفتے میں بیس ہزار سے زائد مسلمان فرار

9:13 - January 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3502285
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف گذشتہ ہفتے کو بائیس ہزار روہنگی مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں ۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ صرف گذشتہ سات دن میں بائیس ہزار روہنگی مسلمان جانے بچانے کے لیے بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر پینسٹھ ہزار مسلمان فرار ہو بنگلہ دیش آئے ہیں۔


میانمار کی فوج نے مسلمانوں کو نو پولیس اہلکاروں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیکر آپریشن شروع کیا ہے جسمیں ہزاروں گھروں کو بھی نظر آتش کیا جاچکا ہے۔


میانمار میں ایک ملین سے زائد مسلمان رہتے ہیں جبکہ ملک کی اکثریت آبادی بودھسٹ ہے۔ مسلمانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرکے انکی شہریت کو سلب کیا گیا ہے۔

3561488

نظرات بینندگان
captcha