
ایکنا نیوز- روزنامه «thestatesman» کے مطابق اسلامک فاونڈیشن کے تعاون سے دھلی نو میں بین الاقوامی کتب نمایش کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ان کتابوں کے توسط سے اسلام کا درست پیغام دیگر اقوام تک پہنچایا جاسکے
اسٹالوں پر آنے والوں کو مفت قرآن مجید کا سلسلہ بھی جاری ہے
فاونڈیشن کے رکن «اجمل رشید» کا کہنا ہے : اس قرآن کی تقسیم کا مقصد لوگوں کو دوستی اور محبت کا پیغام دینا ہے
انکا کہنا ہے کہ اسلام کے حوالے سے لوگوں کو غلط فہمی میں مبتلا کیا گیا ہے اور ہم اس اقدام سے اسلام کو پرامن چہرہ دیکھانا چاہتے ہیں.
فاونڈیشن کے ایک اور رضا کار رکن «زیشان» کا کہنا ہے کہ قرآن بہترین استاد ہے جو زندگی کے ہرشعبے میں ہماری ہدایت کرتا ہے
دہلی نو میں منعقدہ بین الاقوامی کتب نمایش ایشیاء میں اہم نمایشوں میں شمار کیا جاتا ہے جو ہر سال جنوری میں ایک ہفتے تک منعقد کی جاتی ہے اس نمایش میں تیس ممالک کے نمایندے شریک ہیں۔