
ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دھماکے میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ 8 بج کر50 منٹ پرہوا، فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 30 افراد کو پشاورمنتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارا چنار دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی پارا چناردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں پرحملہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں، خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کسپریس نیوز کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارا چنار کی سبزی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور40 سے زائد زخمی ہو گئے، مقامی افراد اورامدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپر ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے زریعے کیا گیا اور دھماکا خیز مواد
پھلوں کی پیٹی میں چھپا کررکھا گیا تھا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں عوام کا رش تھا جبکہ اسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ایم این اے ساجد طوری کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔