ٹرمپ کی صدارتی تقریب میں قرآن مجید کی معنی خیز آیات کی تلاوت

IQNA

ٹرمپ کی صدارتی تقریب میں قرآن مجید کی معنی خیز آیات کی تلاوت

6:14 - January 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3502350
بین الاقوامی گروپ:امریکی مسجد کے امام محمد ماجد نے ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں قرآن مجید کی تلاوت کا اعزاز حاصل کیا
ٹرمپ کی صدارتی تقریب  میں قرآن مجید کی معنی خیز آیات کی تلاوت

ایکنا نیوز- «CNN» نیوز کے مطابق امریکہ میں رسم ہے کہ حلف برداری کی تقریب کے بعد دعا کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جسمیں مختلف مذاہب کے علما شرکت کرتے ہیں۔

ورجینیا کی مسجد ایڈمز کے امام محمد ماجد نے اس تقریب میں معنی خیز اور سیاسی پیغام پر مبنی آیات کی تلاوت کی

ماجد کی تلاوت میں ایسی آیات شامل تھیں جنمیں صدر اور کابینہ اراکین کے لیے اہم سیاسی پیغام پوشیدہ تھا ۔


انہوں نے سوره حجرات آیت تیرہ : «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ * اے لوگوں ہم نے تمھیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور مختلف گروہوں میں قرار دیا تاکہ ایکدوسرے کو پہچانو اور بلاشہ وہ افضل ہے جسکا تقوی زیادہ ہو.»


ایک اور آیت سورہ روم بائیس: «وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِلْعَالِمِينَ * انکی خلقت میں آسمانوں اور مختلف قبایل اور رنگ ونژاد کا فرق ہے جنمیں خدا کی نشانیاں موجود ہیں»


ایڈمز مسجد کی انجمن کے رکن رضوان جاکا، کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد تعصب کی فضا میں ان آیات کا انتخاب کیا گیا تاکہ واضح ہو کہ رنگا رنگی اور فرق باعث اختلاف نہیں۔

امریکن کلسیا کے رکن رندالف مارشال هولریث نے بھی مختلف اقوام میں ہم آہنگی کو اہم قرار دیا ۔

3565287



ٹرمپ



نظرات بینندگان
captcha