
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «AlArabia» کے مطابق الجزایر کے وزیراعظم عبدالمالک سلال کے حکم پر وزارت مذہبی امور کی اجازت کے بغیر ملک میں قرآن مجید اور مذہبی کتابوں کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی ۔
نئے قوانین کے مطابق گذشتہ درخواستوں پر بھی نظر ثانی ہوگی اور قومی وحدت اور مفادات کے منافی مواد اور کتابوں کی درآمد روک دی جائے گی.
وزارت اوقاف کی جانب سے کتابوں کی چھان بین کے لیے کمیٹی بنایے جارہی ہے جو ان امور پر نظارت کرے گی.
الجزایر کی حکومت نے تمام نشریاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ان قوانین پر سختی سے عمل کریں ورنہ خلاف ورزی پر سخت اقدامات کو سامنا کرنا پڑے گا ۔