معاشرے میں قرآنی طرز زندگی متعارف کرانے کی ضرورت ہے

IQNA

معاشرے میں قرآنی طرز زندگی متعارف کرانے کی ضرورت ہے

13:59 - January 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502387
بین الاقوامی گروپ: قرآنی آیات اور نہج البلاغہ کے کلمات پر توجہ معاشرے کی بنیادی ضروریات میں سے ہے۔
معاشرے میں قرآنی طرز زندگی متعارف کرانے کی ضرورت ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- آیت اللہ نوراللہ طبرسی نے 26 جنوری 2017 کو شہر ساری میں قرآن کریم اور نہج البلاغہ کے 22 ویں مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا قرآنی مقابلے بہت زیادہ بابرکت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا قرآنی آیات اور نہج البلاغہ کے کلمات پر توجہ معاشرے کی بنیادی ضروریات میں سے ہے۔

مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حقیقی اسلام دوبارہ زندہ ہوا۔

شہر ساری کے امام جمعہ نے کہا پیغمبر اسلام(ص) کی احادیث میں قرآنی مباحث پر توجہ کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

آیت اللہ طبرسی نے کہا پیغمبر اکرم(ص) نے اپنے بعد مسلمانوں کیلئے قرآن کریم اور اہل بیت(ع) کی صورت میں دو انتہائی قیمتی چیزین چھوڑی ہیں۔

انہوں نے کہا قرآن کریم کے بعد نہج البلاغہ بشریت کیلئے چراغ ہدایت ہے۔

نظرات بینندگان
captcha