
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «islamfond.ru» کے مطابق روس کے اسلامی تحقیقاتی مرکز اور ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے مذکورہ کتاب کا ترجمہ شایع کیا گیا ہے
اس کتاب کا موضوع ایک مثالی انسان کا اعلی نمونہ پیش کرنا ہے جسکو شہید استاد مطھری انسان کامل کے نام سے پیش کرتا ہے جبکہ اسلامی نقطہ نگاہ سے درست اور نادرست اور معاشرے میں اہم اقدار کا تعارف کتاب میں واضح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
اس کتاب کے ترجمے سے معاشرے میں ایک مثالی معاشرے اور انسان کے کردار کی تعمیر اور اسلامی مکتب و ثقافت کے روسے نادرست تعلیمات کی تبلیغ روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
«فاطمه، فاطمه ہے» کتاب کی دوبارہ اشاعت
اسلامی اسٹڈی سنٹر اور مرکز کے تعاون سے «فاطمه، فاطمه ہے» کتاب بھی صدرا پبلیکیشنز کے توسط سے روسی زبان میں دیدہ زیب شکل میں دوبارہ شایع کی گیی ہے
تحقیقاتی مرکز کے مطابق اس کتاب کے توسط سے ایک مثالی اور کامل خاتون کی واضح ترین شکل پیش کی گیی ہے ۔
اس کتاب کی اشاعت کو تحقیقاتی مرکز کے لیے قابل فخر اقدام قرار دیا جاسکتا ہے جس سے قاریین ڈاکٹر علی شریعتی جیسے نامور مصنف کے قلم سے روسی زبان میں آشنائی حاصل کرسکتے ہیں۔
