
ایکنا نیوز- روزنامه « ایڈدپنڈنٹ» کے مطابق برطانوی وزیراعظم «تھریسامے» نے عالمی یوم حجاب کے حوالے سے مجلس عوام میں مسلمان خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کا انتخاب کرنا انکا حق بنتا ہے
مجلس عوام کی رکن «تسنیمه احمد شیخ» نے برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے پردے کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کریں
تھریسامے نے اسکارف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اگرکوئی عورت اگر حجاب کرنا چاہتی ہے تو اسکا حق ہے اور سب کو اسکا احترام کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ بہت سے یورپی ممالک میں خواتین اور اسکارف کی عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں میں توہین کی جاتی ہے
اور ان پر پابندیاں بھی لگائی گیی ہیں
سابق برطانوی وزیراعظم «ڈیویڈ کیمرون» نے بھی سال ۲۱۰۳ کو اسکول اور یونیورسٹیوں میں اسکارف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔