مسلمانوں کی حمایت کے لیے شیکاگو یونیورسٹی میں کلاسز کی تعطیلی

IQNA

مسلمانوں کی حمایت کے لیے شیکاگو یونیورسٹی میں کلاسز کی تعطیلی

7:04 - February 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502429
بین الاقوامی گروپ: ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کے خلاف شیکاگو یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا نے کلاسوں میں شرکت سے انکار کردیا

مسلمانوں کی حمایت کے لیے شیکاگو یونیورسٹی میں کلاسز کی تعطیلی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «dailynorthwestern» کے مطابق شیکاگو یونیورسٹی کے طلباء نے ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان پر سینکڑوں طلباء نے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے «شریٹن روڈ»پر مظاہرہ کیا

بہت سے طلباء نے ایسے مسلمان طلبا کو اپنے گھروں میں بسانے اور رہنے کی پیش کش کی جو چھٹیوں میں اپنے ممالک میں ٹرمپ کے فیصلے کے پیش نظر نہیں جاسکتے ہیں۔

شیکاگویونیورسٹی میں مسلم انجمن کی رکن«انیسه عبدالفتاح جانسون » نے احتجاجی مظاہرےسے خطاب میں کہا : میرا والد ایک انتہائی بہادر اور بردبار شخصیت ہے مگر ٹرمپ کے فیصلے سے وہ بھی دلبرداشتہ اور خوفزدہ ہے۔


انہوں نے مسلمانوں کے حقوق کے حامی افراد کے جھوٹے دعوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں یونیورسٹی طلبا کی حمایت نہیں کرتے جبکپ مکرر یونیورسٹیوں میں گوروں کے سامنے ہمارے مذہب کی توہین کی گئی مگر کسی نے ہمارا دفاع نہیں کیا ۔

نماز مغرب کے وقت سینکڑوں طلبا نے مسلمان نماز پڑھنے والے طلبا کے گرد حصار بنا کر ان سے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ۔

3569792

نظرات بینندگان
captcha