نیویارک میں یمنیوں کا شدید احتجاج اور نماز باجماعت

IQNA

نیویارک میں یمنیوں کا شدید احتجاج اور نماز باجماعت

7:13 - February 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502431
بین الاقوامی گروپ: امریکہ میں مقیم یمنیوں نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بروکلین میں مظاہرہ اور نماز باجماعت ادا کی

نیویارک میں یمنیوں کا احتجاجی نماز باجماعت


ایکنا نیوز-پریس ٹی وی کے مطابق نیویارک میں مقیم یمنی باشندوں نے ٹرمپ کے مسلم ٘مخالف بیان کے خلاف کاروبار بندکرکے نیویارک میں مظاہرہ کیا

ایک یمنی دکاندار نے دکان پر کاغذ پر یہ عبارت چسپاں کیا جسپر لکھا تھا: دکان بند ہے کیونکہ میرے خاندان کو ائیرپورٹ پر بند کردیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق احتجاجی کال پر ہزاروں یمنی باشندے کاروبار بندکرکے مظاہرے میں شریک ہوئے تھے

احتجاج میں شریک ایک شخص نے کہا : «ہم سڑکوں پر ضرور نکلیں گے اور اپنے بھائیوں اور بہنیں جو مختلف ائیرپورٹس پر بند یا گرفتار ہیں انکی حمایت ضرور کریں گے.»


امریکہ میں مقیم یمنیوں کی بڑی تعداد نیویارک میں آباد ہیں جبکہ دیگرشہروں اور اطراف میں بھی کافی یمنی مسلمان بسرکررہے ہیں ۔

ٹرمپ کے فیصلے کے مطابق سات مسلمان ممالک کے باشندوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگای دی گئی ہے جنمیں ایران اور عراق کے علاوہ یمن بھی شامل ہے اس فیصلے کے خلاف مختلف ممالک میں مظاہرے بھی ہوئے ہیں

ٹرمپ کے فیصلے کے بعد فوری طور پر بہت سے ممالک میں ائیرپورٹس پر مسلمان باشندوں کو ویزوں کے باوجود روکا گیا ہے جبکہ دنیا بھر میں اس حکم کی مذمت کی جارہی ہے۔

3569986

نظرات بینندگان
captcha