
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «جکارتہ گلوب»، کے مطابق جکارتہ کے چینی نژاد مسیحی گورنر«باسوکی جاهاجا پورناما» کے حوالے سے توہین قرآن پر مبنی فتوے پر علما پر سیاسی فتوے بازی کا الزام لگایا گیا تھا۔
علما کونسل کے سیکریٹری «انور عباس» کا کہنا ہے کہ علما صرف شرعی بنیادوں پر فتوے دیتے ہیں اور کوئی سیاسی پارٹی انہیں سیاسی فتوے دینے پر مجبور نہیں کرسکتی ۔
ایک اور رکن «بختیار نصیر» نے بھی اس فتوے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فتوے صادر کرنے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں اور قوانین کے بغیر فتوے دینا ممکن نہیں۔