حضور ؐ کی غلامی ہی کامیابی کا راستہ ہے ، پیر نقیب الرحمن

IQNA

حضور ؐ کی غلامی ہی کامیابی کا راستہ ہے ، پیر نقیب الرحمن

14:24 - February 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502449
بین الاقوامی گروپ: شریعت مطہرہ وہ شمع فروزاں ہے جسکی روشنی میں سفر کرکے رب کریم کی رضاکوحاصل کیاجاسکتا ہے
ایکنا نیوز- دنیا نیوزکے مطابق عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ کی غلامی اور اتباع کرنیوالے کیلئے کامیابی اور رہنمائی کے تمام راستے کھلے ہیں۔
 شریعت مطہرہ وہ شمع فروزاں ہے جسکی روشنی میں سفر کرکے رب کریم کی رضاکوحاصل کیاجاسکتا ہے ۔حضور پاک ؐ کے دردولت کوچھوڑکر جوکوئی دوسرا راستہ اختیارکرے گا وہ گمراہی کا شکارہوجائے گا۔ 
اولیا اللہ نے مخلوق خدا کا تعلق اس کے روحانی مرکز مدینہ منورہ کے ساتھ جوڑا اور بے شمارمخلوق خدا کی زندگیوں کو شریعت مطہرہ کے نور سے رنگ ڈالا۔ حضرت پیرعلائوالدین صدیقی نے اپنی پوری زندگی فروغ عشق رسول مقبولؐ کیلئے وقف کررکھی تھی انکے وصال سے پیداہونیوالا خلامدتوں تک پورا نہ ہوسکے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ شریف میں درس حدیث پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔صاحبزادہ پیر حسان حسیب الرحمن نے کہاکہ پیرعلائوالدین صدیقی کی گراں قدرخدمات کو تادیریادرکھا جائے گا - 

نظرات بینندگان
captcha