
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق انقلاب اسلامی کی اٹھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی طلباء کے درمیان مقابلہ مفاهیم قرآن كریم (ترجمه و تفسیر سوره یاسین) منعقد کیا جائے گا.
سوالات کی کاپیاں نوفروری تک طلبا حاصل کرسکتے ہیں جبکہ مقابلے کے نتایج کا اعلان انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر متوقع ہے جسمیں کامیاب طلبا کو انعامات دیے جائیں گے.
جمعہ کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ پرمحبان اہل بیت کے تعاون سے محفل قرآت بھی منعقد ہوگی.
انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے بروز بدھ ایم سی اے کلچرل ہاوس میں مختلف ثقافتی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے۔
