کینیڈا؛ «شرووڈ پارک» کے نمازیوں کے لیے عوام کا جذبہ خیر سگالی

IQNA

کینیڈا؛ «شرووڈ پارک» کے نمازیوں کے لیے عوام کا جذبہ خیر سگالی

9:19 - February 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502454
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کی ریاست «آلبرٹا» کے علاقے «شرووڈ پارک» میں عوام نے مختلف پلے کارڑز نصب کرکے مسلمانوں سے محبت اور ہمدردی کا اظھار کیا ہے

کینیڈا؛ «شروود پارک» کے نمازیوں کے لیے عوام کا جذبہ خیر سگالی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «گلوبل نیوز» کے مطابق مذکورہ مہم کے آرگنایزر «لیزا اسلیوکا» نے کینیڈا کی مسجد کیوبک پر حملے کے حوالے سے اس مہم کو شروع اور کہا ہے کہ اس واقعے نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا ہے

اسلیوکا کا کہنا ہے: اس طرح کے چھوٹے کام عام طور پر بڑے واقعات میں بدل جاتا ہے اور یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم مسلمانوں سے ہمدردی کا اظھار کریں۔


بعض پلے کارڑز پر درج ہے : «کیوبک مسجد پر ہم شرمندہ ہیں مگر یقین جانیے کہ آپ لوگ تنہا نہیں اور آپکے دوست کافی ہیں».


اسلیوکا نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ سولہ فروری یوم محبت تک اپنے خیرسگالی کے پیغامات درج اور نصب کریں

قابل ذکر ہے کہ کیوبک مسجد پر حملے میں چھ نمازی شہید ہوگیے اور کیی دیگر زخمی ہوگیے تھے مسجد کو گذشتہ دنوں دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

کینیڈا؛ «شروود پارک» کے نمازیوں کے لیے عوام کا جذبہ خیر سگالی


کینیڈا؛ «شروود پارک» کے نمازیوں کے لیے عوام کا جذبہ خیر سگالی

3571202

نظرات بینندگان
captcha