برطانیہ ؛ قرآن و انجیل میں مشترکات

IQNA

برطانیہ ؛ قرآن و انجیل میں مشترکات

10:06 - February 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502458
بین الاقوامی گروپ: قرآنی کریم اور انجیل میں مشترکات کا جایزہ لینے کے لیے «ڈربی شر» کی مسجد میں نشست منعقد کی گئی

برطانیہ ؛ قرآن و انجیل میں مشترکات


ایکنا نیوز- روزنامه «گارڈین» کے مطابق ڈربی شر کی مسجد میں منعقدہ نشست میں شریک دانشور «اما ووڈکاک» کا کہنا ہے کہ اوپن ڈے مسجد پروگرام میں خاص حالات کے پیش نظر شرکت اہم ہے

انکا کہنا تھا : پوری دنیا میں مشکل کی گھڑی چل رہی ہے ، میں نے ٹرمپ مخالف مظاہرے میں کبھی شرکت نہیں کی مگر سوچا کہ اوپن ڈے مسجد میں شرکت سے منفی افکار سے مقابلہ کرسکتا ہوں

ووکڈاک نے کہا: میں آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پروگرام میں پہنچا اور بڑی مشکل سے جگہ ڈّھونڈا ، اس وقت ایک مقرر قرآن و انجیل میں مشترکات کے حوالے سے خطاب کررہا تھا ( یہ کہ مسلمان بھی حضرت مسیح [ع] اور حضرت مریم [س] پر ایمان رکھتا ہے)


انکا کہنا تھا کہ دلچسپ گفتگو سے میرے شوق میں اضافہ ہوا اور میں نے غور سے سارے خطاب کو سنا ۔

ڈربی شر مسجد کے ہمراہ ایک سو پچاس دیگر مساجد میں اوپن ڈے منایا گیا تاکہ اسلاموفوبیا اور تعصب کے فضا سے مقابلہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر دیگر تمام مساجد میں اسلام شناسی کے لیے مختلف ثقافتی اور اسلامی پروگرامز منعقد کیے گیے تھے۔

3571701

نظرات بینندگان
captcha