یورپی یونین کا وہابی تکفیری دہشت گردوں کی حمایت اور فروغ میں اہم ہے۔بشار

IQNA

یورپی یونین کا وہابی تکفیری دہشت گردوں کی حمایت اور فروغ میں اہم ہے۔بشار

13:56 - February 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502461
بین الاقوامی گروپ:شامی صدر نےکہا ہے کہ یورپی یونین کا وہابی تکفیری دہشت گردوں کی بھر پور حمایت اور دہشت گردی کے فروغ میں اہم کردار رہا ہے یورپی یونین شام کو تباہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے شام کو آباد کرنے کی اجازت دی جائے گي۔
ایکنا نیوز- مہرنیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے بیلجیئم کے اخبار سے گفتگو میں یورپی یونین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کا وہابی تکفیری دہشت گردوں کی بھر پور حمایت اور دہشت گردی کے فروغ میں اہم کردار رہا ہے یورپی یونین شام کو تباہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے شام کو آباد کرنے کی اجازت دی جائے گي۔۔ شام کے صدر نے کہا کہ یورپی یونین نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی وہابی تکفیری دہشت گردوں کی حمایت شروع کردی تھی اور شام میں سرگرم  دہشت گردوں کی حمایت میں سعودی عرب، ترکی ، قطر اور یورپی یونین نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ دہشت گرد تنظیموں النصرہ فرنٹ اور داعش کی حمایت کی۔ بشار اسد نے کہا کہ یورپی یونین کو دہشت گردی کے خلاف دوگانہ پالیسی ترک کردینی چاہیے اور شام کی حاکمیت کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔صدر بشار اسد نے کہا کہ شامی عوام  اسی صورت میں یورپی یونین کو شام کی تعمیر نو میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے جب وہ وہابی دہشت گردوں کی حمایت ترک کردے ۔
نظرات بینندگان
captcha