بارہ ممالک نے روہنگی مسلمانوں تک خوراک پہنچانے کا عزم ظاہر کردیا

IQNA

بارہ ممالک نے روہنگی مسلمانوں تک خوراک پہنچانے کا عزم ظاہر کردیا

8:24 - February 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502468
بین الاقوامی گروپ: بارہ اسلامی ممالک میانمار اور بنگلہ دیش میں روہنگی مسلمانوں کی مدد کے لیے امدادی کشتی بھیجنے پر یکجا ہوگیے
بارہ ممالک نے روہنگی مسلمانوں تک خوراک پہنچانے کا عزم ظاہر کردیا



ایکنا نیوز- روزنامه «The Star» کے مطابق دوہزار تین سو ٹن خوراکی مواد پر مبنی کشتیاں منگل کو روانہ ہوچکی ہیں

میانمار کے صوبہ راکھین میں مسلمان بدترین حالات سے دوچار ہیں اور ان پر شدید مظالم ڈھایے جارہے ہیں

ان مظالم کے نتیجے میں ہزاروں لوگ آوارگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بہت سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیھٹے ہیں ۔

امدادی کشتیوں میں ایک سو پچاسی رضاکار بھی موجود ہیں جنمیں اکثر مسلمان ہیں

امدادی کشتیوں میں ہزار جلد قرآنی نسخے بھی موجود ہیں جو روہنگی بچوں کے لیے میانمار اور بنگلہ دیش میں تقسیم کیے جاییں گے۔


ایک رضا کار کا کہنا ہے کہ مسلمانوں میں اختلافات کی وجہ سے ہم آج ایکدسرے کی مدد کرنے سے قاصر ہیں

کہا جارہا ہے کہ بنگلہ دیش نے کشتی کی مخالفت کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ امدادی کشتی وہاں مسلمانوں تک نہیں پہنچ پائے گی

مذکورہ کشتی بنگلہ دیش سے رخ موڑکر میانمار کی سمت روانہ ہوچکی ہے تاکہ وہاں امدادی غذا پہنچا سکے۔

3572564

نظرات بینندگان
captcha