ایکنا نیوز- آسٹن (دنیا ڈیسک ) امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگانے والے شر پسندوں کی گرفتاری میں معاونت کرنے والوں کے لئے 30 ہزار ڈالرز کا انعام مقرر کر دیا گیا ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں مسجد کو آگ لگانے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے تاہم شر پسندوں کی تلاش جاری ہے جبکہ تحقیقات کے بعد آتشزدگی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کیلئے 30 ہزار ڈالر کا انعام مقرر کر دیا گیا ہے ۔
اس سے پہلے بھی امریکہ اور یورپ میں کیی مساجد کو آگ لگانے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں ،