
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی قاف کے مطابق عراق کے شہر کاظمین میں نویں قومی قرآنی مقابلے اختتام کو پہنچ گیے ہیں جنمیں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بیھجے جانے والے قاریوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے
قومی قرآنی مقابلے عراق کے وزارت اوقاف کے تعاون سے حفظ اور حسن قرآت کے شعبے میں منعقد ہوئے جسکےلیے عراق کے مقامات مقدسہ کے ادارے کا تعاون بھی حاصل تھا.
بصرہ کے«مروان عواد جهاد» ڈیالہ کے «محیب محمد» اور بغداد کے «مصطفی تحسین علی» حفظ مقابلے کے لیے جبکہ المثنی صوبے کے «فلاح زلیف عطیه» دیوانیہ «لیث رحیم» اور بابل کے «قاسم یعسوب» حسن قرآت میں اول تا سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب قرار دئیے گیے ہیں.
قومی مقابلے «قرّاؤنا.. حفاظنا.. نبراس عراقنا»(ہمارے قاری ہمارے حفاظ ، عراق کے روشن ستارے) کے شعار کے ساتھ حرم مطهر امام موسی کاظم و امام جواد(علیهماالسلام) میں منعقد کیے گیے۔