وحدت اور اتحاد کی فضا اس وقت اہم روش بن رہی ہے

IQNA

وحدت اور اتحاد کی فضا اس وقت اہم روش بن رہی ہے

7:09 - February 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3502474
بین الاقوامی گروپ: تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کے علما کی کوششوں سے اتحاد و وحدت کی فضاء مضبوط ہورہی ہے
وحدت اور اتحاد کی فضا اس وقت اہم روش بن رہی ہے



ایکنا نیوز- تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکریٹری آیت الله«محسن اراکی» نے بمبئی میں «وحدت اسلامی اور وحدت کی راہیں » سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں میں وحدت اس وقت عزت، سلامتی اور انکے فلاح و کامیابی کے لیے اہم حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

انکا کہنا تھا: قرآن کریم میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مسلمان متفرق ہوں گےتو گویا رسول اکرم(ص) کی ہدایات سے روگردانی کے مرتکب ہوچکے ہیں لہذا اگر ہم رسول اکرم(ص) کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو اتحاد شرط لازم ہے۔


تقریب اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے کہا : قرآن کے رو سے ہم پر عظیم اور بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور معاشرے میں عدل و انصاف کا قائم کرنا اور عدالت کومعاشروں میں عام کرانا اہم ہے

آیت الله اراکی نے جنگ و فساد کو امت کے لیے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور رہبر معظم کی بنیادی تاکید امت میں وحدت ہے اور اسی بنیاد پر پچیس سال سے تقریب مذاہب کی مجلس کام کررہی ہے۔


انکا کہنا تھا کہ اسلامی مذاہب یونیورسٹی کا قیام ، وحدت و اتحاد کے آثار چھاپنا اور وحدت کی تقریبات مجلس کی کوششوں میں شمار ہوتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ سمینار «وحدت امت اسلامی اور وحدت کی راہیں» شیعہ سنی علما، تقریب کے سنیر رکن مولوی نذیر احمد سلامی؛ ڈپٹی وزارت خارجہ، منوچهر متکی اور دیگر اعلی حکام کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

3572687

نظرات بینندگان
captcha