
ایکنا نیوز- ترک اخبار روزنامه «ینی آکیٹ» کے مطابق آخری کچھ مہینوں سے اینٹی حلال کے نام سے کچھ گروپس کام کررہے ہیں جنکا ہدف حلال مصنوعات کی خریداری سے روکنا ہے
مذکورہ گروپس حلال مصنوعات پر اسٹیکر لگا کر برطانوی عوام کے حلال مصنوعات کی خریداری سے روک رہے ہیں۔
ان پوسٹرز میں کچھ ایسے جملے بھی درج ہیں «اگر اس چیز کو خریدوگے تو دہشت گردی کی مدد کریں گے»۔
قابل ذکر ہے کہ جہاں ایک طرف سرعام یہ عناصر اسلام مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں وہی پر پولیس ایسے گروپس کے بارے میں لاعلمی کا اظھار کررہی ہے۔
کہاجاتا ہے کہ عام طور پر لندن کے شمالی اور جنوب مشرقی حصوں میں اسلام مخالف تنظیمیں زیادہ سرگرمیاں دکھا رہی ہیں۔