
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Times Free Press» کے مطابق اسلامی مرکز چاٹانوگا اسلامی مرکز کے سالانہ پروگرام
«مسلمان ہمسایے سے ملاقات» میں قرآن شناسی پروگرام منعقد کیا گیا ہے
پروگرام میں ہزار افراد نے اسلامی مرکز کا دورہ کیا اور جبکہ متعدد لوگ فیملی کے ساتھ اسلامی مرکز آئےہوئے تھے جومسلمانوں میں گھل مل گیے
کہاجاتا ہے کہ اسلامی مرکز کچاکھچ بھرا ہوا تھا اور اکثر لوگ اسلام سے متعلق سوالات پوچھ رہے تھے.

مرکز کے دورے کے دوران لوگوں کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا گیا اور انکی خاطر مدارات بھی کی گیی.
چاٹانوگا پولیس کے سربراہ بھی اس پروگرام میں بطور خاص شریک تھے اور اس موقع پر انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ تصاویر کھینچوائی اور انکی محبت کا شکریہ ادا کیا ۔

چاٹانوگا سے تعلق رکھنے والے بوری ھایڈن نے قرآن کی تقسیم اور پروگرام کوسراہتے ہوئے کہا : ہم مسلمانوں سے اظھار یکجہتی کے لیے آئے ہیں ، مجھے اسلام کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات تھی مگر اس پروگرام سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آیا ۔