عراق میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کے اجلاس پر بم باری سے 13 دہشت گرد ہلاک

IQNA

عراق میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کے اجلاس پر بم باری سے 13 دہشت گرد ہلاک

10:27 - February 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502499
بین الاقوامی گروپ: عراقی فوج نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے گھر پر بم باری کے نتیجے میں 13 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز - غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی کے مغربی علاقے میں ایف 16 طیاروں نے کارروائی کے دوران البغدادی کے گھر سمیت داعش کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے 13 کمانڈر ہلاک ہوئے۔

 عراقی فوج کے مطابق فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب داعش کا سربراہ البغدادی کمانڈروں کے ساتھ اپنے گھر میں اجلاس میں شریک تھا تاہم ابھی تک البغدادی کی ہلاکت یا زخمی ہونےکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی داعش کےا سربراہ ابو بکر البغدادی کی متعدد کارروائیوں میں زخمی یا مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔

نظرات بینندگان
captcha