کراچی؛ «موهٹه» میوزیم میں قرآنی نسخوں کی نمائش

IQNA

کراچی؛ «موهٹه» میوزیم میں قرآنی نسخوں کی نمائش

6:47 - February 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502500
بین الاقوامی گروپ:: کراچی کے «موهٹه» میوزیم میں «زمین پر جنت: خطی نسخے اور مینیاچر کشمیرمیں» کے عنوان سے نمائش منعقد کی گئی ہے

کراچی؛  «موهٹه» میوزیم میں قرآنی نسخوں کی نمائش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Dawn» نیوز کے مطابق نمائش کا افتتاح آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کیا

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : کشمیر ایک پرامن وادی تھا مگر اب میدان جنگ میں بدل چکا ہے اور اس وقت یہاں کلچرل آثار کی کمی کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔


مسعود خان نے اس امید کا اظھار کیا کہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے بیچ پل کا کردار ادا کرے گا اور بدامنی کا خاتمہ ہوگا.


اس نمایش میں کشمیری آرٹسٹوں کے قابل دید فن پارے عوام کی نمایش کے لیے رکھے گیے ہیں.

نمایش میں قدیم ترین فن پارے بھی شامل ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتے آرہے ہیں ۔

ان نسخوں میں اٹھارویں صدی کے فن پارے شامل ہیں جو خط نستعلیق میں فارسی اور عربی زبان میں لکھے گیے ہیں ۔

3574397

نظرات بینندگان
captcha