آسٹریا میں قرآنی ورکروں کے لیے ڈیٹا بینک کا قیام

IQNA

آسٹریا میں قرآنی ورکروں کے لیے ڈیٹا بینک کا قیام

5:22 - February 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502512
بین الاقوامی گروہ: آسٹریا میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے تعاون سے ویانا میں ڈیٹا بینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے

آسٹریا میں قرآنی ورکروں کے لیے ڈیٹا بینک کا قیام


ایکنا نیوز- ویانا میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کی ویب سایٹ کے مطابق آسٹریا میں قرآنی ایکٹویسٹوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے ڈیٹا بینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے

اس بینک میں «صوت و لحن»، «مفاهیم و تفسیر»، «حفظ»، « تواشیح» اور « قرآنی آرٹ» کے حوالے سے مواد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔


قرآنی ڈیٹا بینک میں تعلیمی،ثقافتی اور قرآنی تعلیمات سے متعلق بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں معاونت کے لیے مواد بھی فراہم کیے جائیں گے.


ویانا اسلامی مرکز نے تمام خواہشمندوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے بائیو ڈیٹا ، معلومات، تجربے اور دیگر کارکردگی کو

مرکز کے ای میل (office@izia.at) پر یا ٹیلگرام ایڈرس (@wieniz) پر ارسال کریں ۔

3574668

نظرات بینندگان
captcha