کربلا؛ «صلح و جنگ قرآن کی نظر میں» کتاب کی اشاعت

IQNA

کربلا؛ «صلح و جنگ قرآن کی نظر میں» کتاب کی اشاعت

7:41 - February 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502516
بین الاقوامی گروپ: کتاب بعنوان «السلم والحرب في القرآن الكريم»«صلح و جنگ قرآن کی نظر میں» آستانہ حسینی کے تعاون سے کربلا میں شائع کی گیی ہے

کربلا؛ «صلح و جنگ قرآن کی نظر میں» کتاب کی اشاعت


ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق «صلح و جنگ قرآن کی نظر میں» عراقی محقق اور رایٹر «شیخ علاء المالکی» کے قلم سے تحریر کی گیی ہے

اس کتاب میں مصنف جدید طرز کے ساتھ قرآن مجید کی تفسیر ، تحقیق اور بالخصوص «صلح» اور «جنگ» کی تشریح کرتا ہے

۳۰۰ صفحات اور ۵ فصل پر مبنی کتاب کے پہلے باب میںب جنگ و صلح کی مکمل وضاحت کی گیی ہے

شیخ علاء المالکی دوسرے اور تیسرے باب میں جنگ و صلح کی حقیقت کی وضاحت کرتا ہے اور چوتھے فصل میں «جنگ و صلح کی عالمگیریت» پر بحث کیا گیا ہے.


پانچویں اور آخری فصل میں لفظ جنگ وصلح کے استعمال اور عملی استعمال کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آستانہ امام حسین(ع) کے تحقیقی شعبے کی جانب سے اس سے پہلے

«نظرية الهيمنة في القرآن الكريم.. دراسة تحليلية»(قرآن کریم کے رو سے غلبے کا نظریہ...تجزیاتی تحقیق) نامی کتاب شایع ہوچکی ہے۔

3575274

نظرات بینندگان
captcha