حکومت دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں ناکام ، فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں :شاہ محمود قریشی

IQNA

حکومت دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں ناکام ، فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں :شاہ محمود قریشی

14:02 - February 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3502535
بین الاقوامی گروپ: لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والا دھماکا آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے کہ کس طرح دہشت گرد ملک بھر میں آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق تھر پارکر کے  دورے کے دوران میڈیا  سے گفتگو  کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی ہے، حکومت بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے لہذا فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا  کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ہے،آرمی چیف کی جانب سے افغان سفارتکاروں کو جی ایچ کیو طلب کرکے خدشات سے آگاہ کرنا اچھا اقدام تھا ، 'دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور خاص طور پر لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والا دھماکا آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے کہ کس طرح دہشت گرد ملک بھر میں آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں، درگاہ لعل شہباز قلندر کی ناقص سیکیورٹی بھی حملے کی وجہ بنی جس کی وجہ سے 88 زائرین جاں بحق ہوئے۔
گذشتہ روز خورشید شاہ نے بھی پنجاب میں تکفیری ٹھکانوں پر تشویش کا اظھار کرتے ہویے حکومتی رویے کو نادرست قرار دیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha