داعش پاکستان میں اثرو رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے: پولیس سربراہ

IQNA

داعش پاکستان میں اثرو رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے: پولیس سربراہ

13:47 - February 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3502564
بین الاقوامی گروپ: ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ داعش پاکستان میں اثرو رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دہشت گرد افغانستان سے مہمند ایجنسی کے راستے آرہے ہیںجنہیں فنڈنگ غیر ملکی ایجنسیاں کر رہی ہیں۔

ایکنا نیوز- شفقنا- آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ چارسدہ اور حیات آباد حملوں کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ضرب عضب میں بچ جانیوالے دہشت گرد خیبرپختونخواآئے یا افغانستان چلے گئے۔جو دہشت گرد خیبر پختونخوا آئے تھے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ افغانستان جانے والے دہشت گردوں کو دشمن ممالک استعمال کر رہے ہیں۔دشمن ممالک سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کو غیرملکی ایجنسیاں فنڈ کررہی ہیں۔افغانستان کے ساتھ سرحد جتنا محفوظ ہوگا اتنا ہی امن رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین، عدلیہ اور اسمبلی کو نہ ماننےوالے مقابلے کے لیے تیار ہوجائیں۔جب تک افغانستان سے متصل بارڈر محفوظ نہیں تب تک امن نہیں ہوگا۔ پولیس دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

نظرات بینندگان
captcha