IQNA

14:00 - March 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502678
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بیٹے ، ولیعہد اور وزير دفاع نے امریکی نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں اسے مسلمانوں کا بہترین دوست قراردیا ہے۔

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے وڈی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بیٹے ، ولیعہد اور وزير دفاع نے امریکی نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں اسے مسلمانوں کا بہترین دوست قراردیا ہے۔ امریکہ نواز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بیٹے ، وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان اور نئے امریکی صدر کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور سے متعلق گفتگو ہوئی۔محمد بن سلمان نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کو مسلمانوں کا حامی پایا ہے اور اخبارات اور ذرائع ابلاغ ٹرمپ کے بارے میں مبالغہ آرائی کررہے ہیں۔

سعودی عرب کے  ولیعہد نے کہا کہ ٹرمپ مسلمانوں کے بہترین دوست ہیں۔ جبکہ امریکی صدر  بارہا اپنی تقریروں میں مسلمانوں کے خلاف کئی بار زہر اگل چکے ہیں اب معلوم نہیں کہ سعودی ولیعہد کے نزدیک وہ کسطرح مسلمانوں کے بہترین دوست ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: