موبائل لائبریری؛ قرآن کے تعارف کے لیے نارویجین مترجم کی کاوش

IQNA

موبائل لائبریری؛ قرآن کے تعارف کے لیے نارویجین مترجم کی کاوش

7:23 - April 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502759
بین الاقوامی گروپ: اسلو شہر میں نارویجین مترجم نے موبایل لائبریری کے زریعے سے ناروے کے باشندوں کو قرآن مجید سے آشنا کرانے کا طریقہ اپنایا ہے

موبائل لائبریری؛ قرآن کے تعارف کے لیے نارویجین مترجم کی کاوش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ المدن کے مطابق ناورے میں میگزین «معاصر» کے ایڈیٹر اور مترجم «کریسٹن شل اسٹروپ» نے قرآن مجید کے تعارف کے لیے نیا طریقہ اپنایا ہے

میگزین کے ایڈیٹر نے فیس بک پیچ پر لکھا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے موبایل لایبریری بنایا ہے جسکو انکے فولورز نے خوب سراہا جبکہ میڈیا میں بھی اس خبر کو کوریج ملی ہے۔

موبائل لائبریری؛ قرآن کے تعارف کے لیے نارویجین مترجم کی کاوش

نارویجین مترجم نے اس کام کے مقصد کے حوالے سے کہا : کتاب صرف ایک تاریخی اور مقدس کتاب ہی نہیں بلکہ اس میں تمام روز مرہ اور سیاسی مسایل کے حوالے سے ہدایات موجود ہیں ، اسی طرح بعض لوگ قرآن پڑھے بغیر اسکا دفاع یا مخالف کرتے ہیں اور میرے خیال میں اس کتاب سے دشمنی یا اس کی حمایت کے لیے ضروری ہے کہ فرد پہلے اس کتاب کو پڑھے اور پھر آگاہانہ اس کی مخالفت یا حمایت کرے۔


شل استروپ کا کہنا تھا کہ ناروے اظھاررائے کی آزادی اور ثقافتوں کی رنگا رنگی کا محور ہے اور اس حوالے سے یہ کام مناسب ہے

انکا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اسلام کی تبلیغ نہیں بلکہ وہ چاہتا ہے کہ لوگ اس اہم کتاب کو پڑھکر اس کے حوالے سے رائے کا اظھار کریں۔


موجودہ حالات کے تناظر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اس اقدام کو سراہا اور مختصر عرصے میں قرآن مجید کے سینکڑوں نسخے فروخت ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ " معاصر" میگزین میں مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور گفتگو کے حوالے سے مقالے نشر کیے جاتے ہیں

اور اسلام کے حوالے سے بھی اہم مضامین اس میں چھپ چکے ہیں۔

موبائل لائبریری؛ قرآن کے تعارف کے لیے نارویجین مترجم کی کاوش

3586658

نظرات بینندگان
captcha