
ایکنا نیوز- تیرہ رجب یوم ولادت مولی الموحدین امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کے موقع پر ھمبرگ اسلامی مرکز میں شاندار جشن میلاد منایا گیا۔
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اس دن شام چھ بجے جشن میلاد منایا گیا جسمیں تلاوت قرآن مجید، شاعری ، تقاریر اور منبقت خوانی کا سلسلہ شامل تھا جبکے کویز مقابلے بھی منعقد کیے گیے۔
ویانا کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں جشن میلاد منایا گیا جسمیں عاشقان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ محفل جشن کے آغاز میں نماز مغربین باجماعت ادا کی گیی۔
فن لینڈ کے دارالحکومت ھلسینکی کے فاطمه زهرا(س) اسلامی مرکز میں جشن میلاد منعقد ہوا جسمیں ثقافتی مقابلے کے علاوہ محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوئی۔
مولی الموحدین امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی ولادت کا جشن برطانیہ کے اسلامی مرکز میں گذشتہ روز شام ساڑھے چھ بجے منعقد ہوا جسمیں عاشقان اہل بیت شریک تھے ۔