جرمن وزیر کا مسلمان مہاجرین کو سخت انتباہ

IQNA

جرمن وزیر کا مسلمان مہاجرین کو سخت انتباہ

9:50 - April 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502803
بین الاقوامی گروپ: جرمن وزیر نے مسلمانوں مہاجرین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : انکو یا ہماری ثقافت اور اقدار پر عمل کرنا چاہیے یا پھر بہتر ہے کہ اس علاقے کو چھوڑ کر کہیں اور بسیرا کریں

جرمن وزیر مسلمان مہاجرین پر برس پڑے


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر اقتصاد ولفگانگ شوبل نے مسلمان مہاجرین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو یا ھماری ثقافت اور اقدار پر عمل اور پابند ہونا چاہیے یا پھر انکے لیے بہتر یہ ہے کہ یہاں سے نکل کر کسی اور جگہ قیام پذیر ہونا چاہیے۔


مذکورہ وزیر نے گذشتہ سال بھی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی میں کہا تھا کہ جرمنی میں مہاجرین یہاں کی ڈیموکریٹک ویلیوز کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ ہزاروں مہاجرین یورپ کے مختلف ممالک میں غیریقینی اور دربدری کی ذندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں انکی قبولیت کے حوالے سے قوانین سخت بنایے گیے ہیں ۔

3589315

نظرات بینندگان
captcha