مصری مفتی: حضرت علی (ع) نے داعش کے بارے میں پیشنگوئی فرمائی تھی

IQNA

مصری مفتی: حضرت علی (ع) نے داعش کے بارے میں پیشنگوئی فرمائی تھی

10:26 - April 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502808
بین الاقوامی گروپ: مصری مفتی «شوقی علام» کا کهنا هے : امام علی علیه السلام نے ۱۴۰۰ سال کها تھا که داعش کا ظھور هوگا

مصری مفتی: حضرت علی (ع) نے داعش کے بارے میں پیشنگوئی فرمائی تھی


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق مصری مفتی شوقی علام نے کها هے که امام علی علیه السلام نے ۱۴ صدی قبل ایک پیشنگوئی میں فرمایا تھا که شدت پسندوں کا گروپ «سیاه پرچموں کے ساتھ» ظھور کرے گا۔


انکا کهنا تھاکه امام نے فرمایا : «جب کالے پرچم دیکھو تو رک جاو،حرکت نه کرو، انکے دل پتھرکے هوں گے ، کسی عهدو پیمان کا پابند نهیں هوگا ، حق کے دعوے کریں گے مگر حق پر نهیں هوں گے،ایک دوسرے کے القاب اور ملک و مکان کے نام سے پکاریں گے

انکے بال لمبے هوں گے ، اکثر ایکدوسرے سے اختلافات کریں گے یهاں تک که خدا انکی حقیقت کو واضح کرے گا».


مصری مفتی اعظم کے مطابق داعش کی شریعت میں جان اور عزت کی کوئی اهمیت نهیں اور اسی بنیاد پر آسانی سے قتل عام کررهی هے حالانکه تمام مذاهب میں انسانوں کی جان و مال بهت اهم هے ۔

قابل ذکر هے که مفتی مصر کے امام علی علیه السلام کے بارے میں گفتگو کے بارے میں بعض علما اسکو درست اور بعض اس کی روایت کو غیر مستند قرار دیتے هیں۔

3589470

نظرات بینندگان
captcha