شیخ سلمان کی آزادی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مهم شروع

IQNA

شیخ سلمان کی آزادی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مهم شروع

14:48 - April 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502809
بین الاقوامی گروپ: عفوبین الملل تنظیم نے بحرین میں معروف شیعه لیڈر شیخ سلمان کی آزادی کا مطالبه کردیا

شیخ سلمان کی آزادی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مهم شروع کردیا


ایکنا نیوز- «پریس ٹی وی» کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بحرین میں جمعیت الوفاق کے لیڈر اور معروف شیعه رهنما شیخ سلمان کی فوری اور غیر مشروط آزادی کےلیے مهم شروع کیا گیا هے اور اس تنظیم نے تاکید کی هے که اس قیدی کی رهائی کے لیے عالمی سطح پر بحرین کی حکومت پر دباو ڈالا جائے۔


ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلامیے میں کها گیا هے: شیخ سلمان کو صرف آزادی بیان اور حقوق مانگنے پر قید کیا گیا هے.

قابل ذکر هے که بحرین کی عدالت نے شیخ سلمان پر مختلف الزامات لگا کر انهیں چارسال قید کی سزا سنائی هے۔

رپورٹ کے مطابق انهیں ۲۸ دسمبر ۲۰۱۴ کو قید کیا گیا تھا اوراس بنیاد پر انهیں دسمبر ۲۰۱۸ کو آزاد کرانا چاهیے

منامه حکام نے انهیں عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا ذمه دار قرار دیا هے جبکه ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق شیخ سلمان نے صرف حقوق کے لیے قیام کیا هے ۔


ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکی فوری آزادی کے ساتھ ساتھ انهیں تاوان ادا کرنے پر بھی زور دیا هے ۔

بحرین میں فروری ۲۰۱۱ سے عوام اپنے حقوق کے لیے مظاهره کررهے هیں جبکه بحرین کی ڈکٹیٹر حکام سعودی عرب جیسے ممالک کی پشت پناهی کے ساتھ عوام کو کچلنے کی سازش پر عمل پیرا هیں۔

عوام مظاهروں میں اب تک درجنوں هلاک اور هزاروں دیگر زخمی هوچکے هیں۔

3589452


نظرات بینندگان
captcha