ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مردان کی یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مشال خان کے قتل کے معاملے میں مذہب کا غلط استعمال کیا گیا اس سے بہت غلط پیغام گیا ہے کیوں کہ اسلام میں غیرمسلم سے بھی زیادتی کی اجازت نہیں جب کہ اس معاملے پر صوبائی حکومت نے اچھا اقدام کیا ہے بس جوڈیشل انکوائری کا انتظارکررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ توہین کے حوالے سے اس سے قبل وزیرداخلہ تندوتیز بیانات دے چکے تھے۔