ٹیکساس میں جوانوں کا شاندار قرآنی مقابلہ

IQNA

ٹیکساس میں جوانوں کا شاندار قرآنی مقابلہ

6:41 - April 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502826
بین الاقوامی گروپ: امریکن مسلمانوں کے سالانہ کانگرس کے موقع پر حفظ، حسن قرآت اور تفسیر کا مقابلہ ٹیکساس کے شہر «ڈالاس» میں منعقد کیا جائے گا

ٹیکساس میں جوانوں کا شاندار قرآنی مقابلہ


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Muslim Congress» کے مطابق «عشق؛ اسلام کا پیغام» کے عنوان سے تیرہواں سالانہ کانگرس ۱۸ سے بیس اگست تک منعقد کیا جائے گا

اس کانگرس میں نامور اسلامی علماء اور دانشور اسلام کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

اس کانگرس کے ہمراہ فری میڈیکل کیمپ،ثقافتی مقابلے، دوستانہ نشستیں اور قرآنی مقابلے بھی منعقد ہوں گے.

قرآنی مقابلے دو کیٹگریز میں ہوں گے جنمیں سولہ سال سے کم اور سولہ سال سے زاید عمر کا مقابلہ شامل ہے جبکہ حفظ، حسن قرآت اور تفسیر کے مقابلے الگ الگ ہوں گے۔

کانگرس کے ہمراہ قرآنی مقابلوں کا سلسلہ چہار سال قبل شروع کیا گیا تھا.


قرآنی مقابلوں کے کامیاب قرآء میں «عشق؛ اسلام کا پیغام » سیمنار کے آخری دن انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

امریکن مسلمانوں کا کانگرس سال ۲۰۰۵ سے شروع ہوا ہے جسکا اہم مقصد رسول اکرم (ص) اور اهل بیت(ع) کی تعلیمات کو یہاں عام کرانا ہے.

گذشتہ سال میشی گن میں کانگرس کا عنوان «حضرت امام مهدی(عج)؛ نجات دہندہ بشریت» رکھا گیا تھا.

3590402

نظرات بینندگان
captcha