اٹلانٹیک میگزین کے مطابق یورپ میں عربی خطبے پر پابندی کی وجہ

IQNA

اٹلانٹیک میگزین کے مطابق یورپ میں عربی خطبے پر پابندی کی وجہ

6:44 - April 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502827
بین الاقوامی گروپ: امریکن میگزین نے یورپ کی مساجد میں عربی خطبوں پر پابندی کا راز فاش کردیا

امریکن میگزین کے مطابق یورپ میں عربی خطبے پر پابندی کی وجہ


ایکنا نیوز- خبررساں عرب ایجنسی «صیدا آن لائن» کے مطابق امریکن میگزین «اٹلانٹیک» اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے:

بہت سے مغربی یورپ کے ممالک میں حکام کوشش کررہے ہیں کہ مساجد میں خطبہ مقامی زبانوں میں دیا جائے۔

ان ممالک میں جرمنی، اٹلی،فرانس اور برطانیہ شامل ہے اور جرمن میں سختی سے حکم دیا گیاہے کہ ایمہ جمعہ جرمن زبان میں خطبہ دیں گے۔


میگزین کے مطابق اس کی دو اہم وجہ بتائی جاتی ہے ایک تو دہشت گردی سے حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ اور دوسری وجہ مسلمانوں کے یورپی اقدار کا پابند اور ان میں ہم آہنگ کرانا ہے۔

جرمن وزیر خزانہ کے مطابق حکومت کے علم میں ہونا چاہیے کہ مسجدوں میں کیا ہورہا ہے لہذا خطبے بھی جرمن زبان میں دینا ہوگا ۔


قابل ذکر ہے کہ جرمن حکومت بھی اس حوالے سے قانون سازی کی حق میں ہے ۔

میگزین لکھتا ہے کہ اٹلی میں ڈیڑھ ملین سے زاید مسلمان ہونے کے باوجود اب تک انکے دین کو رسمی طور پرتسلیم نہیں کیا گیا ہے اور اسکے لیے ضروری ہے کہ تمام مسجدوں کے امام کے نام کو رجسٹرڑ کیا جائے اور خطبے مقامی زبان میں ہونا چاہیے۔

برطانیہ میں بھی کوشش کی جارہی ہے کہ مسجدوں میں خطبے صرف انگریزی میں دیا جایے۔

فرانس میں کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر مارین لوپن نے حکومت سے مطابق کیا ہے کہ مسجدوں میں صرف فرنچ زبان میں خطبے کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہمیں معلوم ہو کیا مسجدوں سے کیا پیغامات دیے جاتے ہیں ۔

3590393

نظرات بینندگان
captcha