سعود ی عرب کے ہیلی کاپٹر کو یمن میں مار گرایا گیا، 12 فوجی ہلاک

IQNA

سعود ی عرب کے ہیلی کاپٹر کو یمن میں مار گرایا گیا، 12 فوجی ہلاک

7:15 - April 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3502838
بین الاقوامی گروپ: سعودی ہیلی کاپٹر کو یمن میں نشانہ بنا یاگیا جس میں 12فو جی سوار تھے جن میں 4سعودی اور 8اتحادی فوجی شامل ہیں

ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعود ی عرب کے ہیلی کاپٹر کو یمن میں مارگرایا گیا ہے جس میں 12فوجی سوار تھے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی ہیلی کاپٹر کو یمن میں نشانہ بنا یاگیا جس میں 12فو جی سوار تھے جن میں 4سعودی اور 8اتحادی فوجی شامل ہیں ۔تمام فوجی جوان اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق سعودی فورسز کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جنگی آپریشن میں حصہ لے رہا تھا جب کہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثاتی طور پر تباہ ہوا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حتمی معلومات تاحال موصول نہیں ہو سکیں ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha