
ایکنا نیوز- تہران میں ہونے والے قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے پانچوں براعظموں کے تراسی ممالک کے دو سو چھہتّر قاری اور حافظ شرکت کر رہے ہیں -

افتتاحی تقریب میں پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی، رہبر معظم آفس کے سربراہ آیت محمد گلپایگانی، وزیر ثقافت سید رضا صالحی امیری اور وزارت اوقاف کے سربراہ سمیت اعلی حکام اور مسلح فورسز کے افیسران شریک تھے۔
اس تقریب میں ایرانی صدر کے پیغام خصوصی کو پڑھکر سنایا گیا ، جبکے اسپیکر اور وزارت اوقاف و امور خیریہ کے سربراہ نے مقابلوں کے تفصیلات کے علاوہ ایرانی میں قرآنی خدمات پر خطاب کیا ۔

قرآنی انعامی مقابلوں کا انعقاد کرانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پہلی بار سن رسیدہ لوگوں ، نابیناؤں ، خواتین اور طلبا کے پانچ بین الاقوامی مقابلے بھی کرائے جائیں گے - رپورٹ کے مطابق ان پانچوں مقابلوں کا قرآنی علوم کے ماہر چالیس اساتذہ اور جج جائزہ لیں گے - ان میں چوبیس جج ایرانی ہوں گے جبکہ سولہ جج غیر ملکی ہوں گے - ان قرآنی مقابلوں کا نعرہ ، ایک کتاب ایک امت ہے جو قرآن کریم کی آیت سے ماخوذ ہے- ان قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب چھبیس اپریل کو ہوگی-

چونتیسویں دور کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ساتھ ہی قرآنی علوم سے متعلق تحقیقات کا دسواں بین الاقوامی اجلاس بھی قم میں منعقد ہوگا - اس اجلاس میں بیس سے زیادہ ملکوں کے علماء و محققین شرکت کریں گے -

بین الاقوامی مقابلے مصلے امام خمینی میں ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔