
ایکنا نیوز-عالمی اربعین ایوارڈ تقریب کی اختتامی تقریب میں ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوزر ابراھیمی ترکمان سمیت اسلامی ممالک کے سفراء اور دیگر اہم علمی شخصیات شریک تھیں ۔
رپورٹ کے مطابق بیس ممالک سے ۲۵۸۵ تصاویر مقابلے میں شامل تھیں جو عراق، شام، نایجیریا، لبنان، جمهوری آذربایجان، سوئیڈن، افغانستان، پاکستان، کویت، عمان، تھایی لینڈ، ترکی، قطر، انگلستان، هندوستان، بحرین، ترکمنستان، الجزایر، جرمنی اور بنگلہ دیش سے موصول ہوئی تھیں جنمیں سے ۶۰ تصاویر کے آٹھ مصوروں کو پوزیشن کے لیے انتخاب کیا گیا۔
شعبہ فوٹوگرافی میں:
۱ـ رحیم السیلاوی مقام اول- عراق
۲ـ عبدالنبی البلوشی مقام اول - کویت
۳ـ زینب خفشو مقام دوم شام
۴ـ امیر قیومی مقام دوم - ایران
۵ـ محسن بدر مقام سوم - ایران
۶ـ اسماعیل شعیب مقام سوم نایجیریا
۷ـ بلال حیدر مقام چہارم- پاکستان
۸ـ بصیر احمد حسینزاده مقام پنجم- افغانستان
فلم کے شعبے میں پندرہ ممالک سے ۸۸ فیلمیں ، کویت، شام، عراق، لبنان، جمهوری آذربایجان، جرمنی، عمان، افغانستان، ترکی، سوئیڈن، قطر، هندوستان، بحرین، انگلستان اور پاکستان سے شامل تھیں جنمیں آٹھ کو پوزیشن کے لیے بہترین قرار دیا گیا۔
فیلم ایوارڈ -
۱ـ یحیی اشکنانی مقام اول - کویت
۲ـ سیدعلی سجادی مقام اول - ایران اور سوئیڈن مشترکہ
۳ـ محمدعلی طراف مقام دوم - لبنان
۴ـ احمد عبدالله مقام دوم - عمان
۵ـ امین عباساف مقام سوم - جمهوری آذربایجان
۶ـ مهدی امینی مقام چهارم - ایران
۷ـ مهدیار مرواریدفروش مقام پنجم - ایران
سیدمحمود شریفیاصل- ایران
بہترین زائرین کا ایوارڈ
عالمی اربعین ایوارڈ کے ججز مجتبی آقایی، رسول اولیازاده اور امیرعلی جوادیان، فوٹوگرافی اور جواد رمضاننژاد، سلیم غفوری اور امیر رضازاده کو فلم کے حوالے سے خصوصی انعام دیا گیا جبکہ علیرضا بدرجس نے اپنے نوے سالہ بوڑھے باپ کو کاندھوں پر اٹھا کر زیارت کے لیے لایا تھا انکو بہترین زائر کا ایوارڈ دیا گیا ۔
تقریب میں کمالالدین شاهرخ کو کتاب «آستانه خورشید» اور سعید محمودی کو کتاب «اربعین» لکھنے پر بہترین اربعین رایٹر کا اعزاز دیا گیا ۔