
ایکنا نیوز- ملک بھر میں جشن نیمہ شعبان انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر خصوصی محافل میں اس مقدس رات کی فضیلت بیان کی جائے گی۔
منقبت ، محفل مشاعرہ، شیرینی ، خیرات و نذرات ، تلاوت قرآن کریم ، دعا و مناجات اور سبیلیں اس رات کے پروگرام میں شامل ہیں۔
ہر سال کی مانند اس سال بھی جوانوں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاون میں گلیوں اور سڑکوں کی چراغانی اور سجاوٹ کا کام شروع کردیا گیا ہے جسمیں طلبا بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

جشن نیمہ شعبان اور ولادت امام زمانہ(عج) کے موقع کی مناسبت سے مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جارہا ہے، پندرہ رمضان کی رات مساجد میں خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے، لوگ نوافل ادا کرتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں، علمائے کرام واقعہ ، امام زمانہ کے ظھور ، نیمہ شعبان کی اہمیت اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہیں.

