
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی رایزنی مرکز اور سینیگال میں طریقه تیجانیه عبدالله گی شعبے کے تعاون سے «اهل بیت(ع) کااسلام میں مقام » نشست کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
اہل بیت و اسلام کے عنوان سے نشست ہفتے کے دن صوبہ فٹیک کے علاقے دانگان میں منعقد کی جارہی ہے۔
اس نشست کے ہمراہ رضوی تصویری نمایش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جسمیں ایرانی آرٹسٹوں کے فن پارے شامل ہیں جبکہ «رنگ خدا» نامی فلم کی نمائش بھی کی جائے گی ۔
